the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے


آئی سی سی نے آئندہ 8 برس کیلیے نشریاتی حقوق بھارتی براڈ کاسٹرز کو فروخت کردیے، کونسل کی تاریخ کے بڑے معاہدے کی مالیت ظاہر نہیں کی گئی ہے، تاہم یہ معاہدہ 2015 سے 2023 کے درمیان منعقد ہونے والے آئی سی سی ایونٹس سے متعلق ہے۔

اسٹار انڈیا اور اسٹار مڈل ایسٹ نے یہ نشریاتی حقوق حاصل کیے، یہ فیصلہ آئی سی سی بزنس کارپوریشن ( آئی بی سی ) بورڈ نے اتوار کو منعقدہ اپنے اجلاس میں کیا ،اس معاہدے کے بعد 8 برس کے اس دورانیے میں 18 آئی سی سی ایونٹس منعقد ہوں گے، جس میں 2 ون ڈے ورلڈ کپ 2019 اور2023 بھی شامل ہیں، اس کے علاوہ 2 مرتبہ چیمپئنز ٹرافی ایونٹ بھی 2017 اور2021 میں شیڈول ہے، 2016 اور2020 کے ورلڈ ٹوئنٹی20 ایونٹس بھی اس معاہدے کے تحت یہ نشریاتی ادارے عوام کو دکھانے کے مجاز ہوں گے۔

آئی سی سی نے آڈیو اور ویژول رائٹس مشترکہ طور پر اس معاہدے میں ایوارڈ کیے ہیں، کونسل کو نشریاتی معاہدے کیلیے 17 مسابقتی بڈز موصول ہوئی



تھیں، آئی سی سی کے جاری کردہ اعلامیے میں اس معاہدے کی مالیت نہیں بتائی گئی ہے، تاہم اتناضرور عندیہ دیا گیا ہے کہ یہ ماضی کے ہونے والے کمرشل معاہدوں سے بڑھ کر ہے، اس کے علاوہ اس معاہدے میں میزبان کے براڈ کاسٹ پروڈکشن رائٹس شامل نہیں ہیں، اس کا فیصلہ بعد ازاں دیگر رائٹس کی فروخت کے ساتھ کیا جائیگا۔

نشریاتی حقوق کی فروخت کا عمل رواں برس جولائی میں شروع کیاگیا تھا جس کیلیے ٹینڈرز جاری کیے گئے اور اس کے نتیجے میں آنے والی پیشکشوں کا جائزہ لیاگیا، کونسل کے بعد اس دوران بڈنگ  کے دو رائونڈ ہوئے، نشریاتی معاہدے پر آئی سی سی کے چیئرمین این سری نواسن نے کہا کہ آئندہ 8 برس کیلیے ہونے والے اس معاہدے سے کونسل کے ممبران کے درمیان مکمل ہم آہنگی ہوگی اور ہمیں کھیل کے فروغ کیلیے زیادہ فنڈز میسر آسکیں گے، اس کے علاوہ ابھرتی ہوئی کرکٹ اقوام کوبھی ہم ماضی کی طرح فریم ورک میں رہتے ہوئے مالی تعاون جاری رکھیں گے۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.